Hum soorate ahmad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ہم صورت احمد ہو ہم نام خدا اکبر
کیونکر تمہیں ماں دے دے مرنے کی رضا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
اس عالم غربت میں شہہ کس کو پکاریں گے
کس حال میں ہوتے ہو بابا سے جدا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
تم جاتے تھے مقتل میں بابا کو نہیں دیکھا
کس طرح وہ دیتے تھے جینے کی دعا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
جب تم نے پکارا تھا میدان سے سرور کو
زینب بھی نکل آئی کہتی تھی میرا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
شہہ لے کے تو آئے تھے خیمے میں تیرا لاشہ
پر کیسے بتائوں میں جو حال ہوا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
اس پر ہی مصائب کا کچھ زور نہیں ٹوٹا
شبیر کے ہاتھوں پر اصغر بھی گیا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
پھر چین سے سو جانا بس اتنا بتا جائو
ہم کس سے غذا مانگیں اور کس سے ردا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
اب کیسے بتائوں میں زیدی کی تمنا ہے
مرتے ہوئے ہونٹوں پر ہو نام تیرا اکبر
---ہم صورت احمد ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.