Haye akbar ki maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shadman Raza
ڈال دو کوی زخموں پہ چادر
ہاے اکبر کی ماں آ رہی ہے
سینہ اکبر کا رکھو چھپا کر
ہاے اکبر کی ماں آ رہی ہے
بی بیوں مل کے حلقہ بنا لو
ماں جواں لال کی ہے سنبھالو
مر نہ جائے وہ لاشے پہ آ کر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
دیکھ لے گی اگر ام لیلیٰ
اپنے بچے کا زخمی کلیجہ
سانس بھی لے نہ پائے گی مادر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
منتیں مان کر جس کو پالا
اس کے سینے میں ظالم کا بھالا
کیسے دیکھے گی مادر یہ منظر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
جس کو دولہا بنانے کے دن تھے
جس کو شادی رچانے کے دن تھے
اس کو دیکھے ماں خوں میں تر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
کوی ارمان دل کا نہ نکلا
لٹ گیء ام لیلیٰ کی دنیا
بین کرنے کو لاشے جواں پر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
رکھ کے خیمے میں اکبر کا لاشہ
سر جھکا کر بہت روے مولا
جب کہا بی بی فضہ نے رو کر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
بین وایض یہ خیمے میں گونجا
دیکھ لے اپنے یوسف کا لاشہ
خاک اڑاتی ہوئی پیٹتی سر
ہاے اکبر کی ماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.