Goonji hai karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Anj. Masoomeen
گونجی ہے کربلا میں اکبر تیری اذاں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
سج دھج کے خیمہ گاہ سے نکلا علی کا چاند
لینے لگی بلاییں اکبر کی بی بیاں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
بیٹے کو دیکھ لیتے تھے نانا کی یاد پر
اکبر چلے جو رن کو تو تڑپے شہ زماں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
زینب خدا کے واسطے لیلیٰ کو تھام لو
مقتل سے لیکے آتا ہوں اب لاشہء جواں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
کیا تم چھپا رہے ہو میری جان کچھ کہو
کیوں اس طرح رگڑتے ہو اے لال ایڑیاں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
مقتل سے آی زینب مضطر لہو میں تر
روداد غم سناتی ہے چہرے کی سرخیاں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
سہرا نہ دیکھ پاے جواں سال تم گےء
ارمان خاک میں ملا روتی ہے بی بیاں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
قلب حسین زینب و لیلیٰ بھی چھد گیا
کھا کر سناں کا پھل گےء دنیا سے میری جاں
شبیر کی نگاہ میں ہے اب دھواں دھواں
گونجی ہے کربلا میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.