Ek zaeefi ye duja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shadman Raza
ہاے اکبر ہاے اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا ملک پرایا اکبر
باب تے ظالماں نو نہ ترس آیا اکبر
اس ضعیفی میں تیرا لاشہ اٹھاؤں کیسے
دیکھ بابا پہ تیرے وقت یہ آیا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
کیا کہوں دل پہ میرے بیت گیء کیا بیٹا
قاصد صغرا خط صغرا جو لایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
تیرے لاشے پہ کہیں مر ہی نہ جائے زینب
جس نے سینے پہ تجھے اپنے سلایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
دیکھ خیمے میں تیری ماں یہ بکا کرنے لگی
اتنے ارماں سے تیرا سہرا بنایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
تو ابھی زندہ ہے اور نور گیا آنکھوں سے
ہاتھ جو تیغ پہ تھا سینے پہ آیا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
کیا غریبی ہے تیری لاش اٹھانے کے لئے
کام آیا نہ کوئی اپنا پرایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
تم بھی اوروں کی طرح چھوڑ گےء ساتھ میرا
صرف غربت نے میرا ساتھ نبھایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
دیکھتا ہوں میں اسی سینے میں برچھی کی انی
کل اسی سینے کو سینے کو لگایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
شادماں ہوگا سر حشر ہے مظہر کو یقیں
جس نے دنیا کو تیرے غم میں رلایا اکبر
ایک ضعیفی یہ دوجا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.