Deke awaaz baap ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہاے اکبر ہاے اکبر
بابا میرے بابا
ہاے اکبر
دیکے آواز باپ کو اکبر
سوچتے ہیں کے آینگے کیسے
لڑکھڑاتے ہوے جو آ بھی گئے
ہا ے میرا لاشہ اٹھاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
حرکے بیٹے کی لاش پر
حر سے کہ رہے تھے ابھی یہی بابا
باپ لاشے جوان اٹھاتا نہیں
اسکا لاشہ میں خود اٹھاؤنگا
اب وہی مرحلہ ہے بابا پر
میرے لاشہ اٹھاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
اک محشر بپا تھا خیمہ میں
ماں سے جس دم گیا تھا میں ملنے
آکے بابا نے اس گھڑی
دامن خود چھڑایا تھا میری بہنوں سے
میرا دامن چھڑانا آسان تھا
دل سے برچھی چھڈاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
فکر برچھی کی کچھ نہیں مجھکو
دل میں بس یہ خیال آتا ہے
اپنے کڑیل جواں کے لاشے پر
جیتے جی باپ مر ہی جاتا ہے
اس ضعیفی میں اک سات پدر
دو جنازے اٹھاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
اب میں سمجھا کے کس لئے بابا
میرے سینے کو چوما کرتے تھے
یاد آتی تھی انکو جب صغرا
میری آنکھوں میں دیکھا کرتے تھے
غم ہے اب میرا میری آنکھوں میں
مجھ سے نظریں ملاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
اینا اینا علی الاکبر کی
رن میں آواز جب وہ دیتے ہیں
ہا ے غربت غریب زہرہ کی
دیکھ کر شام والے ہنستے ہیں
راستہ انکو مجھ تک آنے کا
پھر یہ قاتل بتاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
قتل شببر کی ہے تیاری رن میں
چمکا رہے ہیں سب خنجر
برچھی سینے میں ہے میرے لیکن
اتنا مجبور بھی نہیں اکبر
شام کے لوگ میرے ہوتے ہوے
شہ پہ خنجر چلاینگے کیسے
دیکے آواز باپ کو ...
آنکھ میں اشک لیب پی نوحہ تھا
اے تکلّم عجیب لمحہ تھا
دل میں وہ بار بار کہتا تھا
آنے والا ہے قاصد صغرا
بھائی کی لاش پر میرے بابا
خط بہن کا سناینگے
دیکے آواز باپ کو ...
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.