Choot ke ab na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Faazil Lakhnavi
چھوٹ کے اب نہ پھر اکبر ملیں گے
کہہ رہی ہے شہ کی ہمت ٹوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
فکر کاہے کی ہے اے اکبر تمہیں
قید مل جاے گی ماں سے چھوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
بولی لیلیٰ جاتے ہو اکبر کہاں
میرے دل کی حسرتوں کو لوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
جب شباب آیا تو اکبر مر گےء
رہ گیا ماں باپ کا دل ٹوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
سو رہا ہے قبر پر لیلیٰ کا چاند
کہتے ہے راتوں کو تارے ٹوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
مر گےء ساحل پہ عباس علی
کہہ دیا شاہ کے کمر نے ٹوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
فوج والوں گھر اجڑ کر رہ گےء
کیا ملا ننھا سا جھولا لوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
جلد سن لو فقیرا کی آرزو
دل تباہ ہے ٹوٹ کے مولا چھوٹ کے
اکبر پھر اکبر ملیں گے چھوٹ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.