Bismillah ya ababdila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
نیزہ سینے سے نکالنے کی جو باری آی
شاہ پر ہاے مصیبت بھی یہ بھاری آی
عرش سے فرش پہ نبیوں کی سواری آی
روتی سر پیٹتی احمد کی دلاری آی
آستیں الٹے ہوے شاہ ہدا بیٹھے تھے
ہاتھ کاندھے پہ دھرے شیر خدا کہتے تھے
کھینچ لے سینے سے برچھی کی انی بسم اللّٰہ
یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
رو کے کہتے تھے یہ بیٹے سے علی بسم اللّٰہ
یا أبا عبداللہ
ایک محشر ہے ملایک میں سبھی روتے ہیں
تیرے پہلو میں رسول عربی روتے ہیں
داد دیتے ہیں ابراہیم نبی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
تو میرا لال ہے یہ سب کو بتا دے بیٹا
باپ کے خون کو تاثیر دکھا دے بیٹا
ہاتھ لرزے نہ تیرا میرے جری
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
اے میرے لال اکیلا تو نہیں جنگل میں
انبیاء اولیاء ہے بھای حسن مقتل میں
تیری ماں فاطمہ زہرا ہے کھڑی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
وعدہ طفلی کا کیا تھا جو ادا کر بیٹا
رو لے اکبر کو کلیجے سے لگا کر بیٹا
تھام لے سینے کو پڑھ ناد علی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
شیر زخمی ہے یہ جنگل میں پڑا دیکھ نہ لے
نیزہ اکبر کے کلیجے میں گڑا دیکھ نہ لے
روتی سر پیٹتی زینب ہے چلی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
لاشے گھر بھر کے ہے کاندھے پہ اٹھائے تو نے
شانے عباس کے سینے سے لگاے تو نے
امتحاں اور یہ خنجر کا سہی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
اے میرے لال نہ کر دیر تقدم ولدی
ورنہ ہو جاے گا اندھیر تقدم ولدی
جلد آسان ہو مشکل کی گھڑی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
مجھکو معلوم ہے دنیا سے سفر کرتا ہے
سامنے آنکھوں کے اک لال جواں مرتا ہے
ہوتی ہے سینے میں تکلیف بڑی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
نیزہ سینے سے جونہی شہ نے نکالا عامر
ہو گیا سب کا کلیجہ تو ہو بالا عامر
عینی کہتا رہا وہ رب کا ولی
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
بسم اللّٰہ یا أبا عبداللہ
کھینچ لے سینے سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.