Bhaiya tum laut ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
بھیا تم لوٹ کے کہ کب خیر سے گھر آؤ گے
وعدہ کرتے تو ہو کیا اس کو نبھا پاؤ گے
جب سے پردیس گےء آی نہیں دیس کی یاد
کیا تمہیں خط سے بھی پہنچی نہیں میری فریاد
کتنے دن اور مجھے دیس میں ترساو گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
اک بہن ساتھ میں ہے پھر میری یاد آے گی کیوں
تم کو کیا غم ہے آلات میں جیوں یہ کہ مروں
میں اگر مر گیء تم بھی نہیں جی پاؤ گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
چند ہی روز کو زندہ ہے تمہاری بہنا
کیسی ناراضگی بیمار بہن سے بھیا
کب نیا عید کا جوڑا مجھے دلواو گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
میں نے رو رو کے گزارے ہیں خوشی کے موسم
یاد میں آنکھ ہوی بھای میری خون سے نم
دل کی تکلیف میری تم نہ سمجھ پاؤ گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
لوگ دلجوئی کیا کرتے ہیں بیماروں کی
ہاتھ رکھتا نہیں سر پر میرے بھیا کوی
یہ نہ سمجھی کہ تم بھی مجھے رلواو گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
ناگاہ ایک خبر دوش ہوا پر آی
کھا کے سینے پہ سناں مر گیا صغرا بھای
اب نہیں کہنا کہ کب خیر سے گھر آؤ گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
کیسے تحریر ہو ریحان و رضا ہاے وہ بات
تشنہ لب مارے گےء کربوبلا میں سادات
فرش مجلس پہ بیاں کر کے تڑپ جاؤ گے
بھیا تم لوٹ کے کہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.