Barchi ali akbar ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
برچھی علی اکبر کے کلیجے میں لگی ہے
دم توڑتے فرزند کو ماں دیکھ رہی ہے
اے موت ٹھہر جا میرے اکبر کو نہ لے جا
راستہ علی اکبر کا بہن دیکھ رہی ہے
دم توڑتے فرزند ۔۔۔
برچھی علی اکبر ۔۔۔
سمجھا ہے تمہیں عون و محمد سے زیادہ
اٹھارہ برس پالا ہے آنچل میں چھُپا کے
تم کو تو ابھی باپ کا بننا تھا سہارا
تم سو گئے میدان میں پھل برچھی کا کھا کے
زینب نے کہا ہائے میرے نازوں کے پالے
برچھی تیرے سینے پہ نہیں میرے لگی ہے
دم توڑتے فرزند کو ماں دیکھ رہی ہے
برچھی علی اکبر ۔۔۔
لیلیٰ نے کہا جس کا جواں لال ہو ایسا
اُس ماں کی ردا فوجِ شقی چھین رہی ہے
دم توڑتے فرزند کو ماں دیکھ رہی ہے
برچھی علی اکبر ۔۔۔
ماں کہتی دن بیاہ کے جب آئے تو بیٹا
دنیا سے سواری تیری جنت کو چلی ہے
دم توڑتے فرزند کو ماں دیکھ رہی ہے
برچھی علی اکبر ۔۔۔
مرنے کے لیئے عزنِ وغا مانگ رہے ہیں
دن جینے کے ہیں پھر بھی قضا مانگ رہے ہیں
دو گھونٹ ملے پانی یہ اکبر نے صدا دی
شبیر سے کس وقت یہ کیا مانگ رہے ہیں
ریحان کا نوحہ ہے کے یہ بزمِ ا عزا میں
اکبر تیری آوازِ اذاں گونج رہی ہے
دم توڑتے فرزند کو ماں دیکھ رہی ہے
برچھی علی اکبر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.