Bano ne kaha ay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
بانو نے کہا اے میرے جانی علی اکبر
برباد ہوئی تیری جوانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
کب بانوئے ناشاد کو اس دن کی خبر تھی
لُوٹے گی قضاء تیری جوانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
پیاسے ہی لڑے پیاسے ہی دنیا سے سدھارے
ماں دے نہ سکی نزع میں پانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
مرنے کے نہیں یہ تو ابھی بیاہ کے دن تھے
برچھی نہ ابھی تھی تمہیں کھانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
دل خون ہوا جاتا ہے فُرقت میں تمہاری
رُکتی نہیں اشکوں کی روانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
تُو احمدِ مُرسل کی جوانی کا نشاں تھا
اعداء نے تیری قدر نہ جانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
جس نے تمہیں مارا وہ مسلمان نہ ہو گا
تھے تم تو محمد کی نشانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
مشکل تھا ضعیفی میں یہ آسان کہاں تھا
بیٹے کی جواں لاش اُٹھانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
اے لال اب آنکھوں سے سوجھائی نہیں دیتا
آجاؤ میرے یوسفِ ثانی علی اکبر
بانو نے کہا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.