Baba ko kaise bulaun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Rizwan Zaidi
سوچتے تھے یہ مقتل میں اکبر
رن میں بابا کو کیسےبلائوں
پھل ہے برچھی کا سینے کے اندر
رن میں بابا کو کیسے بلائوں
میرے سینے میں ٹوٹی ہے برچھی
ہے لہو میرے سینے سے جاری
کیسے دیکھیں گے بابا یہ منظر
رن میں بابا کو۔۔۔
سانس میری اکھڑنے لگی ہے
چند لمحوں کی اب زندگی ہے
کیا کریں گے وہ مقتل میں آکر
رن میں بابا کو۔۔۔
چومتے تھے جسے روز بابا
پیشِ سرور جو خم ہی رہا تھا
خاک و خوں میں بھرا ہے وہ ہی سر
رن میں بابا کو۔۔۔
کھا کے نیزہ زمیں پر گرا ہوں
درد جتنا بھی ہے سہہ رہا ہوں
دیکھ کر مجھ کو ہوں گے وہ مضطر
رن میں بابا کو۔۔۔
ہے شہہِ دیں پہ وقتِ مصیبت
ہو چکے ہائے عمو بھی رخصت
اب کہاں ہے کوئی اُن کا یاور
رن میں بابا کو۔۔۔
میں تڑپتا ہوں ریتی پہ بن میں
ہو رہا ہے اضافہ دُکھن میں
آ کے تڑپیں گے مقتل میں سرور
رن میں بابا کو۔۔۔
میں پکاروں گا بابا کو جس د م
ہوں گے خیمے میں جب شاہ پُر نم
میری حالت سمجھ لے گی مادر
رن میں بابا کو۔۔۔
تھا یہ اظہارؔ نوحہ جواں کا
آئیں گے رن میں جب میرے بابا
کھائیں گے وہ تو ٹھوکر پہ ٹھوکر
رن میں بابا کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.