Baba idhar na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
ہوا یہ شور کے گھوڑے سے گر گےء اکبر
حسین آے ہیں مقتل میں گھٹنیوں چل کر
سر اپنے لال کا زانو پہ شاہ نے رکھا
ضعیف باپ یہ کڑیل جواں سے بولا
رکھا ہے ہاتھ کلیجے پہ کیوں میرے بیٹا
ہٹا لے ہاتھ کے اب پھٹ رہا ہے دل میرا
ہٹا کے ہاتھوں کو کہنے لگا پسر بابا
جو ہو سکے گا تو نہ دیکھنا ادھر بابا
بولے اکبر اپنے بابا سے ادھر نہ دیکھنا
اے میرے بابا میرا زخمی جگر نہ دیکھنا
باپ کی خاطر بڑا ہی سخت ہے بیٹے کا غم
نوجواں ہوں جس گھڑی بابا میرا نکلے گا دم
میرا چہرہ اس گھڑی میرے پدر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
دور ہٹ جانا میرے سینے سے برچھی کھینچ کر
خون نکلے گا اچھل کرمیرے سینے سے اگر
دل تو تڑپے گا بہت بابا مگر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
روک کر اکبر کو سرور نے کہا میرے ہلال
امتحان صبر ہے یہ باپ کا اے میرے لال
اب مجھے کچھ دیر اے میرے پسر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
آستیں اپنی چڑھا کر جب میں کھینچوں گا سناں
واسطہ تجھکو تیرے بابا کا اے کڑیل جواں
میری جانب اے میرے نورِ نظر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
پھر کیا خیمے کا رخ اکبر نے رو کر یہ کہا
ڈوبتا ہے کربلا میں چاند اے اماں تیرا
چاند کی جانب کبھی اب عمر بھر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
ہچکیاں جب موت کی آی تو بولا نوجواں
آپ پر قربان ہو اکبر اے میرے بابا جاں
گود کے پالے کا یہ مشکل سفر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
اے سرانی رو پڑا دل میں نے جس دم یہ لکھا
آخری سانسوں میں دی صغرا کو اکبر نے صدا
اب میرا رستہ بہن شام و سحر نہ دیکھنا
بولے اکبر اپنے بابا سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.