Baap se uthega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Rizwan Zaidi
بولی لیلیٰ کے تو مرنے کو جو آمادہ ہے
تو نے ہمشکل نبی یہ بھی زرا سوچا ہے
تو کہ کڑیل ہے جواں اور پدر بوڑھا ہے
کہ باپ سے اٹھے گا اکبر تیرا لاشہ کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر تیرا لاشہ کیسے
وہ اسے خیمے میں لے جائے گا تنہا کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
وہ تو اس آس پہ جیتی ہے کہ تُو آئے گا
اپنی بہنا کو بھرے کنبے سے ملوائے گا
دیکھنا چھوڑ دے صغرا تیرا رستہ کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
تُو نے جن گلیوں میں بچپن ہے گزارا اپنا
اب وہاں کون ہے ہمشکلِ نبی تُو ہی بتا
بُھول جائے گا بھلا تجھ کو مدینہ کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
چار جانب ہیں یہاں تشنہ لبی کے ڈیرے
تجھ سے بڑھ کر ہے زباں خشک پدر کی تیرے
پِھر بھی دیکھے تیرا بابا تجھے پیاسا کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
تُو نے کیوں اُس سے ہی مرنے کی رضا مانگی ہے
جس نے ہر دم تیرے جینے کی دعا مانگی ہے
یہ پھوپھی بِن تیرے رہ پائے گی زندہ کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
لعل کو پالا ہے آنکھوں میں بسا کر تم نے
بر سرِ کرب و بلا مادرِ اکبر تم نے
زخم سینے پہ جواں لعل کے دیکھا کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
گھر سے مقتل کو جو نازوں کا پلا آتا ہے
پِھر سے آکر کوئی اکبر سے لپٹ جاتا ہے
یوں اٹھے اور نہ گرے خیمے کا پردہ کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
غم رہا بیٹے کا بینائی تو باقی ہی نہ تھی
کانپتے ہاتھ تھے شبیر سے پوچھے کوئی
تم نے پھل برچھی کا سینے سے نکالا کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
بین لیلی کے تھے زخمی جو تیرا چہرہ ہے
خاک بالوں میں ہے پیشانی سے خوں بہتا ہے
یہ بتا دے میں بنائوں تجھے دولہا کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
ہم نے اظہار غمِ شاہ میں ماتم ہی کیا
یادِ اکبر میں صدا آنکھ کو پرنم ہی کیا
ہو بپا شام و سحر دل میں نہ گریہ کیسے
باپ سے اٹّھے گا اکبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.