Azane akbar bula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
اللہ اکبر
آؤ نمازِ فجر ہے
اذانِ اکبر بلا رہی ہے
خدا کی وحدانیت کا ہم کو
پیغام حق یہ سنا رہی ہے
اسی اذان کے لئے سید
جوان اکبر فدا کیےء ہیں
راہ خدا میں شاہ شہیداں
معصوم اصغر بھی دے دیا ہے
حسین لیکر چلے جو مقصد
کیوں آج دنیا بھلا رہی ہے
آؤ نمازِ فجر ہے۔۔۔
چلے اذان فجر جو دے کر
تو بولے شہ یہ بتاؤ اکبر
جدائی ہے سانسیں وہ جس کی تم سے
وہ بن تمہارے جیےء گی کیوں کر
مزارِ نانا پر روز جا کر
دیےء جو صغرا جلا رہی ہے
آؤ نمازِ فجر ہے۔۔۔
قرآن کافی ہے جو تھے کہتے
یہی ہے قرآن کے وہ قاری
ہے وہ جو ناطق قرآن لوگوں
اسے کرینگے یہ قتل قاری
کریں گے پامال اس کا لاشہ
گھڑی عصر کی وہ آ رہی ہے
آؤ نمازِ فجر ہے۔۔۔
قرآن کے ٹکڑے ہوے ہیں بن میں
غلافِ کعبہ اتار ڈالا
حسین کو کربلا میں امت
ہے پیاسا خورشید مار ڈالا
اسی کی مظلومیت پہ دنیا
یہ آج آنسوں بہا رہی ہے
آؤ نمازِ فجر ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.