Azane akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nasir Zaidi
ام لیلیٰ نہ بھول پای اذاں اکبر کی
گھٹ کے روتی رہی زنداں میں ماں اکبر کی
توڑ دی سینۂ اکبر میں عدو نے برچھی
کون کر سکتا ہے بیاں تکلیف بیاں اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
آخری وقت میں بیٹے نے جو مانگا پانی
دیکھ کر رو دیےء شہ خشک زباں اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
موت کی ہچکی پہ پہنچا تھا بہن کا قاصد
خط صغرا میں تھی اٹکی ہوی جاں اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
شام میں بھای کا سر دیکھ کے رویا سجاد
یاد بیمار کو آی تھی کہاں اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
ام لیلیٰ نے یہی کہہ کے ملا سر پہ لہو
رکھوں میں کوئی نشانی تو جوان اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
دیکھی دربار کی حالت تو پکاری زینب
ہاے سجاد ضرورت تھی یہاں اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
اے ظفر کوئی بھی ناصر یا مددگار نہ تھا
سسکیاں لیتی رہی راہوں میں ماں اکبر کی
ام لیلیٰ نہ بھول پای۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.