Azan do ay mere dilbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Raza Ali
اذان دو اے میرے دلبر سویرا ہونے والا ہے
تمہارے بعد عالم میں اندھیرا ہونے والا ہے
کہا سرور نے اکبر سے اجالا ہونے والاہے
بلا کے بن میں اک خونی سویرا ہونے والا ہے
ہمارے خون سے رنگین سہرا ہونے والا ہے
کلیجے سے تمہارے پار نیزہ ہونے والا ہے
---اذان دو اے میرے دلبر
رسول اللہ کی عطرت پر آفت آنے والی ہے
علی کے نونہالوں پر مصیبت آنے والی ہے
نبی کی آل پر صبحِ قیامت آنے والی ہے
اسیران حرم کی شام غربت آنے والی ہے
---اذان دو اے میرے دلبر
شہید ظلم ہوجائیں گے بھای بھی بھتیجے بھی
تہہ تیغ ستم ہوجایں گے بچے بھی بوڑھے بھی
چھدے گی گردن اصغر جوانوں کے کلیجے بھی
چلیں گے تیر بھی تلوار بھی خنجر بھی نیزے بھی
---اذان دو اے میرے دلبر
جدا شان کسی کے اور کسی کے سر قلم ہوں گے
نہ عباس جری ہوں گے نہ تم ہونگے نہ ہم ہوں گے
ہمارے خانوادے پر بہت ظلم و ستم ہوں گے
جفاؤں پر جفا ہوگی بلا ہونگے الم ہونگے
---اذان دو اے میرے دلبر
لب دریا میرے ہاتھوں پہ نازوں کا پلا ہوگا
زباں سوکھے لبوں پر ہوگی اور منکا ڈھلا ہوگا
ستم انسانیت پر اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا
میرے بے شیر کی گردن میں تیر حرملہ ہوگا
---اذان دو اے میرے دلبر
ستمگاروں کا نرغہ ہوگا اور آل عبا ہوگی
رسن بستہ ہمارے بعد بنت مرتظی ہوگی
بھرے دربار میں زہرا کی بیٹی بے ردا ہوگی
میری ننھی سکینہ پر طمانچوں کی نشاں ہوگی
---اذان دو اے میرے دلبر
شب عاشور شہ کے خیموں میں مرزا تھا اک محشر
بصد حسرت پسر سے اپنے فرماتے تھے جب سرور
میرے کڑیل جواں اے ہو برو ہمشکل پیغمبر
تمہارے بعد اے نور نظر ہے خاک عالم پر
---اذان دو اے میرے دلبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.