Azan do akbar sahar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Afzal Mirza
دشت بلا میں کہتی تھی مادر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
لے کے بلاییں صدقے ہو مادر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
یہ تو میں سمجھی سوتے ہو غافل
کیا کروں لیکن سونی ہے محفل
اس لےء تم سے کہتی ہے مادر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
شاہ زمن کے ساتھ جنہوں نے
جلتی زمیں پر سجدے کیےء ہیں
آے ہیں وہ بھی خاک پہ بے سر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
نین تو جانا جاگے ہوے ہو
زخم بھی تن پر کھال ہوے ہو
تم کو جگا دوں رن میں یہ کہہ کر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
صاف اگر تم کہہ دو یہ مجھ سے
زخم سناں میں درد سوا ہے
پھر نہ کہوں میں شانہ ہلا کر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
اس پہ تعجب ہوتا ہے مجھکو
نیند یہ کیسی آی ہے تم کو
اٹھتے نہیں ہو کہتی ہوں رو کر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
کہہ دیا ہوتا مجھ سے جو شہ نے
قلب میں تیرے نیزہ لگا ہے
کاہے کو کہتی تم سے یہ مضطر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
میں نہیں کہتی خیمے میں آؤ
گرمی کی ایذاء تن پہ اٹھاؤ
آرزو اتنی آی ہوں لے کر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
چھپ گیا دیکھو سارا اندھیرا
ہو گیا بالکل نور کا تڑکا
پڑھ لو نماز آخری اٹھ کر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
ہلکی سی رن میں پھیلی سفیدی
رات نے کالی زلف سمیٹی
نکلے ہیں طایر بول کے اکثر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
محوِ عبادت ہے ساری خلقت
دل میں چھپی ہے اسکی محبت
نام خدا ہے سبکی زباں پر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
چرخ پہ کم کم تارے ہیں باقی
بیٹھے ہیں اٹھ کے سارے نمازی
باغ ارم سے آے ہیں حیدر
اذان دو اکبر سحر ہوی ہے
دشت بلا میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.