Ayuhal badru tamam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nasir Zaidi
خیمے سے اس طرح سے لیلیٰ کا چاند نکلا
تا عرش سے زمیں تک پھیلا ہوا اجالا
لب پھول آنکھ جگنو آبرو ہلال جیسے
ذلفیں سے آہ جیسے کملی میں کملی والا
شبیہ مصطفیٰ اکبر جمال کربلا اکبر
جو دیکھ وہ پکار اٹھے رکھے تجھکو خدا اکبر
ايہل بدر تمام
وہ پلکیں آیتوں جیسی وہ قرآن کی طرح سینہ
وہ حیدر کی طرح بازو وہ لہجہ مصطفیٰ جیسا
علی سمجھوں نبی کہہ دوں کہوں میں تجھکو کیا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
وہ کوثر سے دولہے گیسوں ہلال عید ابرو
بدن سے چھن کے آتی تھی رسول پاک کی خوشبو
بنا کر تجھکو ناذاں تھا محمد کا خدا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
زمیں پر پاؤں رکھتے تھے فلک کو عرش آتا تھا
فلک کو دیکھ لیتے گر ستارہ جھوم جاتا تھا
ستارے مانگتے تھے تیرے چہرے سے ضیا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
بلاییں ماں لیا کرتی پھپھی ناد علی پڑتی
لگے نہ نظر بد انکو بہن ہر دم دعا کرتی
لیا کرتی تھی بوسے حسن یوسف کی ادا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
اذان صبح کا منظر سر کربوبلا کیا تھا
اذاں کیا تھی وہ اکبر کی نبی کا صاف لہجہ تھا
کیا صدقہ تو مٹی بن گیء خاک شفا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
سنا سینے پہ جب کھای صدا شبیر کی آی
علی اکبر ہوی رخصت میری آنکھوں سے بینائی
تیرے مرنے سے زینب کا کلیجہ پھٹ گیا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
جوانی راس نہ آی کلیجے پر سناں کھای
مدینے میں بہن خوش تھی کہ گھر آے گا اب بھای
مگر یہ خواب تھا اس کا جو پورا نہ ہوا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
تھا ارماں بیاہ کا دل میں لگای خون کی مہندی
کہا لیلیٰ نے میت پر رچای کس طرح شادی
جواں ہو کر یہ کیسا داغ مادر کو دیا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
علی اکبر کا صدقہ ہے قلم ریحان کہتا ہے
وہاں میں محترم ٹہرا جہاں مجلس ہے نوحہ ہے
اب اس عزت کے بدلے رب سے مانگوں اور کیا اکبر
ايہل بدر تمام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.