Ay shabihe mustafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Jawad ul Hassan
اے شبیہہِ مصطفیٰ اکبر میرے تم ہو کہاں
بعد تیرے کربلا میں اک قیامت آ گئی
قتل سرور ہو گئے اور شامِ غربت آ گئی
ہر طرف پھیلا ہوا تھا جلتے خیموں کا دھواں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
وقت کیسا آ گیا آلِ نبی ہے بے ردا
دُروں سے بیمار پر ظالم بھی کرتے ہیں جفا
غم میں تیرے رو رہی ہے یہ زمین و آسماں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
کانوں سے بہنا کے تیرے اب تلک ہے خوںرواں
چھینی ہیں ظالم نے اُسکے کانوں سے جو بالیاں
نیل ہیں گالوں پہ اُس کے ہے گلے میں ریسماں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
تھا بہت ارمان مجھ کو لائوں گھر تیری دولہن
تیرے سر پہ سہرا باندھوں اے میرے تشنہ دہن
کوئی بھی ارمان میرا پورا نہ ہو پایا یہاں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
باندھ کر بارہ گلوں کو اک رسن میں بے حیا
قید کر کے لے گئے ہم لوگوں کو اہلِ جفا
دل میرا پھٹتا ہے جب بھی سوچتی ہوں وہ سماں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
لکھا تھا صغریٰ نے خط میں اے میرے اکبر جواں
لینے کیوں آتے نہیں مجھ کو میرے اے بھائی جاں
پوچھے گی صغریٰ تجھے تو کیا کہے گی اُسے ماں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
پالا تھا جس نے وہ زینب غم میں تیرے روتی ہے
ہائے اکبر ہائے اکبر ہائے اکبر کہتی ہے
تُو بتا دے آکے مجھ کو کیسے سمجھائے گی ماں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
یہ تیری مجھ سے جدائی ہے بڑا مجھ پہ ستم
حشر تک بھولے گی نہ دنیا اے بیٹا تیرا غم
ہے تیرا شاعر یہ احمد اور حسن ہے نوحہ خواں
اے شبیہہِ مصطفیٰ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.