Ay paalne waale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Anj. Masoomeen
شہ رن میں یہ فرماتے تھے
اے پالنے والے اے پالنے والے
اک باپ کلیجے سے سینہ کیسے نکالے
ہم ناد علی پڑھتے ہیں آجاے گا آرام
یوں ایڑیاں رگڑو نہ میرے گیسوؤں والے
اے پالنے والے۔۔۔
یہ کہکے گری خیمے میں ماں دشت میں شبیر
اکبر گےء رخصت ہوے آنکھوں کے اجالے
اے پالنے والے۔۔۔
یاں گرم لہو بہتا تھا اکبر کے جگر سے
پڑتے تھے کلیجے پہ وہاں لیلیٰ کے چھالے
اے پالنے والے۔۔۔
شاید دے جواب اپنی بہن کا علی اکبر
قاصد کو کوئی لاشہء اکبر پہ بلالے
اے پالنے والے۔۔۔
لیلیٰ سے کہا شہ نے ردا ڈال کے اپنی
اس زخم کو زینب کی نگاہوں سے چھپالے
اے پالنے والے۔۔۔
سب لاشوں پہ زینب نے ہر ایک ماں کو سنبھالا
اب لاشہء اکبر ہے اسے کون سنبھالے
اے پالنے والے۔۔۔
سجاد یہ کہتے ہوے شہ نے رکھا لاشہ
کوئی میرے عباس کو دریا سے بلالے
اے پالنے والے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.