Ay maut teher ja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
جی بھر کے دیکھ لے تُو ذرا
اے موت ٹھہر جا کے میرا لال ہے جواں
جی بھر کے دیکھ لے تُو ذرا اُس کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
اُس کو جواں پلکوں کے سائے میں ہے کیا
کانٹا بھی اُس کے پائوں میں چُبھنے نہیں دیا
دیکھیں گی کیسے سینے میں برچھی کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
ارماں ہے اُس کے ہاتھوں میں مہندی لگائوں میں
تاروں سے اُس کی شادی کا سہرا بنائوں میں
کیسے بھُلا سکے گی بھلا اُس کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
دیکھا ہے نہ سُنا ہے کبھی ایسا واقعہ
بے شیر کے گلے پہ چلا تیرِ حُرملا
دیکھیں گی یہ کن آنکھوں سے منظر کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
بیٹا تو اک زمیں پر چل پایا نہ میرا
جھولے سے جو گیا تھا وہ گھر آیا نہ میرا
جھولے میں ابھی ڈھونڈتی ہے اُس کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
جائوں گی کیسے چھوڑ کے مقتل کو میں بھلا
سوتے ہیں یہاں بیٹے اور سرتاج بھی میرا
کہتی ہے اک بیٹے سے یہ اُس کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
بیمار کو بھی چین کہاں بعدِ کربلا
زخموں پہ زخم اُس کو بھی اک ساتھ ہے ملا
لو جا رہی ہے چھوڑ کے اب اُس کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
پہنچوں درِ حیدر پہ ہے ارماں نعیم کا
نوحہ پڑھوں میں روضے پہ ہمشکلِ نبی کا
دیتی ہے دُعا آج یہ بس اُس کو اُس کی ماں
اے موت ٹھہر جا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.