Apna sar peet ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Dilawar Hasan
اپنا سر پیٹ کے کہتی تھی یہ لیلیٰ اکبر
مر گےء تم ہوی ویران میری دنیا اکبر
مر گےء قاسم و عباس و حسین ابنِ علی
اب نہیں کوئی میرا پوچھنے والا اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
شام والوں نے تمہیں قتل کیا ہے جب سے
چھد گیا ہے میری قسمت کا سویرا اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
راس آیا نہ تمہیں دشت میں اٹھارواں سال
دے دیےء تم نے ہمیں درد کا تحفہ اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
تم نے پردیس میں لا کر ہمیں تنہا چھوڑا
پھٹ نہ جاے کہیں اس غم سے کلیجہ اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
تم نے جس وقت سے مقتل میں قدم رکھا ہے
یاد کر کے تمہیں روتی ہے سکینہ اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
تم نہیں آؤ تو اتنا ہی بتا دو بیٹا
بے ردا جاے کہاں جل گیا خیمہ اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
غش میں ہے سید سجاد زرا سوچو تو
کون اٹھاے شہ مظلوم کا لاشہ اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
دشت پر حول میں میں کیسے رہوں گی تنہا
ہے یہ افسوس کہ تم نے بھی نہ سوچا اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
ڈر رہی ہوں کہ تمہیں اور پریشان نہ کرے
رات کی سرد ہوا اور یہ صحرا اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
جب سے اجڑی ہے میری مانگ سر کربوبلا
یاد آتا ہے محمد کا مدینہ اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
لاش اکبر پہ تھا شبیر کا نوحہ عشرت
لے گےء تم میری آنکھوں کا اجالا اکبر
اپنا سر پیٹ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.