Amma madad karo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہاے ہاے علی اکبر
برچھی نکالنے لگے جب شاہ کربلا
آواز ماں کو دے کے یہ مظلوم نے کہا
ہے آپ کے حسین کی غربت کا امتحاں
اماں مدد کرو
کیسے نکالوں سینۂ اکبر سے میں سناں
اماں مدد کرو
ہے آپ کے حسین کی غربت کا امتحاں
اماں مدد کرو
برداشت کس طرح سے یہ کر پاے گا حسین
بیٹے کے ساتھ دشت میں مر جاۓ گا حسین
کڑیل جواں رگڑتا ہے مقتل میں ایڑیاں
اماں مدد کرو۔۔۔
افسوس آ نہ پایا میں اس کو اتارنے
زیں سے گرا دیا اسے نیزے کے وار نے
ٹوٹی ہے آپ کی طرح اکبر کی پسلیاں
اماں مدد کرو۔۔۔
اکبر کے ساتھ ساتھ میرا دل بھی چھد گیا
اٹھتا نہیں ہے ہاتھ تمہارے غریب کا
پہلے میرے کلیجے سے تم کھینچ لو سناں
اماں مدد کرو۔۔۔
پالا ہے جس نے نازوں سے ہے انتظار میں
چادر نہ بھول جاے وہ اکبر کے پیار میں
زینب کو روک لو کہیں آ جائے نہ یہاں
اماں مدد کرو۔۔۔
آتی ہے شرم باپ کو بیٹے کے سامنے
آنکھوں پہ رکھ دو ہاتھ دکھائی نہ دے اسے
روتے ضعیف باپ کو دیکھے نہ نوجواں
اماں مدد کرو۔۔۔
اماں گھڑی یہ کیسی عجب امتحاں کی ہے
دو بیکسوں کے ہاتھ میں میت جواں کی ہے
پہلو شکستہ آپ کا میری کمر کماں
اماں مدد کرو۔۔۔
ٹوٹی ہوئی کمر ہے میری میرا ساتھ دو
میں چاہتا ہوں خیمے میں اکبر کو لے چلو
زندہ تو دیکھ لے اسے ایک بار اس کی ماں
اماں مدد کرو۔۔۔
پہنچ کے لاش شہ نے تکلم دی یہ صدا
زینب جو مجھ سے پوچھے گی کیا میں بتاؤں گی
مجھ سے نہ ہوگی تم ہی شہادت کرو بیاں
اماں مدد کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.