Amma achi meri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Irfan Haider
آخری اذان تو سُن لی
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو مرنے کی رضا دو
اماں اچھی میری اماں
اے اماں پھُوپھی جان کے دو لال سدھارے
دریا کے کنارے
تم اپنے جوان لال کو شبیر پہ وارو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
سہرا تیرے بیٹے کا مقدر میں نہیں تھا
اب وقت یہ آیا
پوشاکِ شہانی کو کفن میرا بنا لو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
وہ دیکھو سُوئے دشتِ بلا مادرِ مضطر
گھیرے ہیں ستمگار
کیا باپ کی نصرت نہ کروں مجھ کو بتا دو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
مانا کے نہیں بیٹے کی فرقت کوئی آساں
پر کیا کروں اماں
یہ صبر کی منزل ہے ذرا دل کو سنبھالو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
کچھ دیر میں یہ لال بھی کہلائے گا لاشہ
ہے اک تمنّا
بیمارِ مدینہ کو مدینے سے بُلا لو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
کیا تم کو گوارا ہے کہ زندہ رہے بیٹا
اور قتل ہو بابا
میں اس لیے کہتا ہوں نہ جینے کی سزا دو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
تڑپو گی شب و روز میری یاد میں ہر دم
کرتے ہوئے ماتم
اک بار مجھے اپنے کلیجے سے لگا لو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
جو مظہر و عرفان کے ہونٹوں کی بُقا ہے
اکبر کی صدا ہے
جو کہتے تھے اماں مجھے مرنے کی رضا دو
اماں اچھی میری اماں
سینے سے لگا لو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.