Allaho akbar ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mesum Abbas
اللّٰہ اکبر کی اذاں
یہ کہہ رہی ہے دشت میں
رو رو کے ایک ماں
اللّٰہ اکبر کی اذاں
ہاے ہاے تم نہ آے
اے میری آنکھوں کے چین
ہاے وہ غم دس محرم
اور سکینہ کے وہ بین
اکبر بھی سن کے رو پڑا
بہنوں کی سسکیاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
کیا جوانی کیسا پانی
تشنگی کی رات تھی
ہاے اے رب آخری شب
آنسوؤں کے ساتھ تھی
ابھری تھی ہاے اس طرح
عاشور کی اذاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
مصطفیٰ کے چاند تارے
شام تک گہنا گےء
ہاے ہاے پھول سارے
کس طرح مرجھا گےء
یوں فاطمہ کے باغ میں
آتی رہی خزاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
ہاے ہاے غم اٹھاے
اس طرح سادات نے
آہ و زاری اشک واری
کی غموں کی رات نے
جیسے جواں لاش پر
بیٹھی ہے بی بیاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
ایسا منظر اس زمین پر
پھر نظر آیا نہیں
نوجواں کا یوں جنازہ
ایسے اٹھتا ہے کہیں
روتی ہے آج یہ زمین
روتا ہے آسماں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
ہاے اکبر بولا روکر
یہ اذان آخری
سن رہے ہیں کربلا میں
آج جس طرح سبھی
صغرا بھی کاش سن سکے
اے میرے بابا جاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
ہاے ہاے سر کٹاے
سب جوان سو جایینگے
دہر چھوڑ کے خاک اوڑھے
دشت میں کھو جایینگے
قیام رہے گی حشر تک
اللّٰہ کی اذاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
وہ معظم موت کے دن
گن رہا تھا اے ظفر
شاہ کا دل کیسی مشکل
میں تھا میثم رات بھر
یوں قتل ہو کے رہ گیا
شبیر کا بیاں
اللّٰہ اکبر کی اذاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.