Ali akbar sidharo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
علی اکبر سِدھارو
شہِ والیَ نے دی آواز اے ہم شکلِ پیغمبر
علی اکبر سِدھارو
بقائے حق کی خاطر باندھ لو بیٹا کفن سر پر
علی اکبر سِدھارو
وہ دیکھو وہ بڑھے آتے ہیں اعدا جانبِ خیمہ
بڑھو اور بڑھ کہ بیٹا روک دو بڑھتا ہُوا لشکر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
گلا کٹ جائے لیکن حق پہ آنچ آنے نہیں پائے
حفاظت دین کی ہم پہ ہے ہم ہیں آلِ پیغمبر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
جو راہِ حق میں موت آئے تو مر جانا شہادت ہے
شہادت کا یہ ساغر شہد سے شیریں ہے اے دلبر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
تمھارے بازووُں میں قوتِ بازوئے حیدر ہے
تمھارے سامنے کیا ہے بھلا یہ فوج یہ لشکر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
اَنی خود بڑھ کے بَرچھی کی لگالو اپنے سینے سے
جگر پر کھاؤ اب زخمِ سِنان و تِیر ہنس ہنس کر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
اجازت ماں سے ہاں اب جا کے خیمے میں زرا لے لو
پُھوپھی سے ہم اجازت خود دلا دینگے تمھیں چل کر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
پِسر کو بَرچھیوں میں بھیجنا آساں نہیں بیٹا
ہے فطرت کا تقاضہ غش بھی ہو سکتی ہے ماں سُن کر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
پُھوپھی کے ساتھ ہی اے لعل ہے بیمار کا خیمہ
یہ رکھنا دھیان چونک اُٹھے نہ غش سے عابدِ مُضطر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
شکایت پیاس کی اب جا کے دادا جان سے کرنا
تمھیں سیراب بیٹا اب کرینگے ساقیِ کوثر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
سِناں کھا کر جو گرنا خاک پر گر کر صدا دینا
تمھاری لاش پہ سجدہ کرونگا شُکر کا دلبر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
جواں بیٹے کا لاشہ کسطرح لاتے ہیں مقتل سے
زمانہ دیکھ لیگا دورِ ابنِ فاتحِ خیبر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
یہ لمحہ درد کا چھا جائیگا یوں ذہنِ عالم پر
نہ بھولے کا زمانہ حشر تک یہ دَشت یہ منظر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
جو سُن لیگا میرا بھائی تمھیں جانے نہیں دیگا
وہ بے بس مجھ کو کردیگا میرے قدموں پہ سَر رکھ کر
علی اکبر سِدھارو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.