Ali akbar ki azan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
صبحِ عاشور ہوئی ماں نے رو رو کے سنی
علی اکبر کی اذاں
آخری فجر ہے یہ اس مؤذن کے لئے
پھر یہ آواز کہاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
دشت میں پیاسے مؤذن نے جو تکبیر کہی
آگئی اپنے مصلے پہ علی کی بیٹی
یاد پھر آئی اسے اپنے بابا کی اذاں
رو پڑی عون کی ماں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
ابھی کچھ دیر سلامت ہے حرم کا پردہ
شام کے وقت جب آئے گی اذانوں کی صدا
جاں بچانے کے لئے سر چھپانے کے لئے
چادریں ہونگی کہاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
روکے بیٹے نے کہا باپ سے حسرت ہے میری
آپ کی بہن تو سن لیں گی صدا اکبر کی
ان ہواؤں سے کہے رخ مدینے کا کرے
میری صغرا ہے وہاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
نام آیا جو محمد کا تو روئے مولا
انا للہ پڑھا اور یہ غازی سے کہا
اس کو ماریں گے سناں یہ مسلمان بھلا
رحم کھائیں گے کہاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
آیا جب نام علی اٹھ کے یہ مولا نے کہا
میں فدا آپ پہ بابا میری اولاد فدا
تیر اصغر کے لگے سینہ اکبر کا چھدے
مجھ پہ خنجر ہو رواں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
اتنا تڑپے گا حسین ابنِ علی اے بیٹا
تیری ماں تیری پھپھی تیری سکینہ صغرا
جی نہ پائیں گے سبھی تجھکو برچھی جو لگی
تجھ میں ہم سب کی ہےجاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
مسجد کوفہ نظر آنے لگی کربوبلا
دو اذانوں پہ بہت روئی ہے بنت زہرا
آج تک بھولی نہیں ایک بابا کی اذاں
ایک اکبر کی اذاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
کس قدر درد میں ڈوبی تھی صدا اکبر کی
غش سے اٹھ کر کہا سجاد نے بتلائیں پھپھی
سب کیوں روتے ہیں یہاں شور ہے کیسا بپا
کون دیتا ہے اذاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
کیسے منظر ہو بھلا میر تکلم وہ رقم
باب ساعت پہ ہوئی سترہ اذانیں جس دم
سن کے اک ایک اذان روکے کہتی تھی وہ ماں
میرے اکبر ہو کہاں
صبحِ عاشور ہوئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.