Akbar tu kahan hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
کہتی ہے سحر غم کی اکبر تو کہاں ہے
سجدے بھی ہے افسردہ بیتاب اذاں ہے
اکبر تو کہاں ہے۔۔۔
شادی کا تیری وقت ہے یا وقتِ شہادت
سہرا ہے دعاؤں کا اور ماں کی زباں ہے
اکبر تو کہاں ہے۔۔۔
لڑیاں تیرے سہرے کی چومے تیرے سینے کو
افسوس مگر تیرے سینے میں سناں ہے
اکبر تو کہاں ہے۔۔۔
اور اس کے سوا کیا ہے اسلام کا دامن میں
اک سجدہ ہے ایک ضربت اور ایک اذاں ہے
اکبر تو کہاں ہے۔۔۔
ہے پیاس کے عالم میں اکبر کو اجل آی
اور سامنے آنکھوں کے دریا بھی رواں ہے
اکبر تو کہاں ہے۔۔۔
ریحان یہ کہتی تھی مادر علی اکبر کی
کیا ڈر ہے لعینوں کا میرا لال جواں ہے
اکبر تو کہاں ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.