Akbar tere seene se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
ڈر ہے نکل آے نہ سینے سے کلیجہ
اکبر تیرے سینے سے سناں کیسے نکالوں
یہ سونچ کے دل ٹکڑے ہوا جاتا ہے میرا
اکبر تیرے سینے سے سناں کیسے نکالوں
آسان نہیں پیری میں سہنا کوئی صدمہ
اک باپ کا مرنا ہے جواں بیٹے کا مرنا
دم نکلے گا تیرا تو میں مر جاؤں گا بیٹا
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
سینہ تیرا زخمی ہے لہو بہتا ہے سارا
الفت کا تقاضہ ہے کہ کچھ بھی نہیں دکھتا
سینے کو تیرے باپ نے بچپن سے ہے چوما
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
تر خون میں بیٹے کو بھلا دیکھے گی کیسے
جاری ہے ابھی خون تیرے زخم جگر سے
مر جاۓ گی یہ دیکھ کے مادر تیری لیلیٰ
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
برچی جو نکالی تو نہ رہ پاؤ گے زندہ
مشکل میں بہت آج ہے بیٹا تیرا بابا
معلوم ہے مر جاؤ گے کچھ دیر میں بیٹا
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
ہاتھوں میں نکل جائے گا دم اے میرے بیٹا
اس دشت میں رہ جاؤں گا اب بیکس و تنہا
یہ سونچ کے روتا ہے بہت یہ تیرا بابا
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
قاسم بھی نہیں اب میرا عباس کہاں ہے
ہر سمت ستمگار ہے دشمن یہ جہاں ہے
تنہا ہی اٹھانا ہے مجھے اب تیرا لاشہ
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
بیٹھی ہے یہی آس لگاے ہوے دکھیا
دولہا میں بناؤں گی میرا آے گا بھیا
سہرے کو سجاتی ہوی رہ جائے گی صغرا
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
اے دانش و ریحان کوئی کیسے لکھے گا
اک باپ نے دیکھا ہے نکلتے ہوےکلیجہ
کہتے ہوے شبیر نے جب نیزہ نکالا
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.