Akbar tere seene se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Afzal Mirza
اکبر تیرے سینے سے سناں کیسے نکالوں
بس اتنا بتا دے کے جگر کیسے سنبھالوں
کہتی ہے میرے لال میری مامتا مجھ سے
اس درد کو تیرے میں کلیجے میں چھپالوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
گر ہو نہ اذیت جو تیرے زخم جگر میں
اک بار میرے لال گلے تجھکو لگا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
اے کربوبلا تو ہی بتا دے کوئی رستہ
میں موت سے کیسے علی اکبر کو بچا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
کچھ دیر ٹہر جا میرے بچے تو جہاں میں
زخمی تیرا سینہ تیرے دادا کو دکھا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
اے وقت قضا دے دے تو اتنی مجھے مہلت
میں اپنے جواں لال کو دولہا تو بنالوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
کھلتی نہیں آنکھیں یہ نہیں بولتا مجھ سے
اس نیند سے کیسے علی اکبر کو جگا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
بوسہ لیا پیشانیء اکبر کا یہ کہہ کر
بہتے ہوے اشکوں کا میں سہرا تو سجا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
بیٹھے تھے زمیں پر یہی کہتے ہوے سرور
اب دل کی تمنا کے چراغوں کو بجھا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
اس باپ کی ہمت کو زرا دے دے سہارا
مقتل کی زمیں سے میں تیرے لاش اٹھا لوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
جب اٹھ نہ سکی لاش تو شبیر نے سونچا
بچوں کو مدد کے لئے خیمے سے بلالوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
مصروف عزا ہوتے ہی دل کہتا ہے یاور
آنسوں علی اکبر کی مصیبت پہ بہالوں
اکبر تیرے سینے سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.