Zinda hay tere naam se ye mazhab e islam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Asghar Khan
زندہ ہے تیرے نام سے یہ مذہبِ اسلام
اے حسینؑ تجھ کو سلام
ہر دور میں روکا گیا ماتم تیرا پھر بھی ہوا
دنیا پہ ہے چھایا ہوا مولاؑ میرے تیرا نظام
تڑپا زمیں پہ نوجواں کھینچی کلیجے سے سناں
ہلنے لگے کون و مکاں کہنے لگے مرسلؑ تمام
کٹتا رہا سوکھا گلا پھر بھی زباں پہ شکر تھا
تو صبر کی ہے انتہا کیوں نہ کہیں گیارہ امام
تلوار یا زخمِ جگر نیزے ہوں یا تیروں و تبر
تیرے بدن کو چوم کر سب نے کیا یہی کلام
ماتم کا ہے یہ معجزہ سینہ مصلّا بن گیا
رونا عبادت کہہ دیا جاری ہے تیرا فیضِ عام
کیا تھا تکلمؔ وہ سماں رونے لگی سب بیبیاں
چلنے لگا جب کارواں کہنے لگے قیدی تمام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.