Bain karta hua khaak
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nasir Asghar Party
بین کرتا ہوا خاک اڑاتا ہوا
تشنہ لب بے ردا لو چلا قافلہ
سن کے شور فغاں ایک کہرام ہے
بر سرِ کربلا لو چلا قافلہ
رسم پردہ گری جس کے گھر سے چلی
شہزادی وہی بے ردا ہو گیء
مر نہ جاے کہیں غم سے بنت علی
ہاے اب ہوگا کیا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
اپنی صورت دکھا دو مجھے میری جان
پھر خدا جانے آنا ہو یا کہ نہ ہو
آؤ اکبر اٹھو ہم کو رخصت کرو
ماں نے رو کر کہا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
ثانیء فاطمہ بنتِ شیر خدا
کیسے بازار میں جاے گی بے ردا
کیسے طے ہو گا وہ شام کا راستہ
رو رہی ہے فضا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
پیار سے جس کو پالا تھا شبیر نے
اسکو جکڑا گیا طوق و زنجیر سے
راہ پر خار پر پا برہنہ سفر
کیسے ہوگا بھلا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
راخ خیمے ہوے سب اثاثہ لٹا
بے سہارا پیمبر کا کنبہ ہوا
شام غربت کے قیدی چلے شام کو
لے چلے اشقیاء لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
ہیں نبی زادیاں سر کھلے بے ردا
کیا غضب ہوگیا کیا ستم ہوگیا
بے کجاوہ سواری اور آل عبا
شور ماتم اٹھا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
جنکی چاہت پہ کونین کو ناز ہے
جس کا ثانی زمانے میں کوئی نہیں
چاہنے والے وہ بھای اور وہ بہن
ہو رہے ہیں جدا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
چار جانب سے یہ آ رہی صدا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اپنے پیاروں کے لاشوں سے ہو کر جدا
خون روتا ہوا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
حال اس وقت کا کیسے گوہر لکھے
دیکھ کر سوے مقتل سبھی رو دیےء
سب شہیدوں کے لاشے تڑپنے لگے
جب یہ آی صدا لو چلا قافلہ
بین کرتا ہوا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.