Akbar ne kaha rokar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
شبیہ امامِ زماں کھینچتے ہیں
تصور میں تصویرِ جاں کھینچتے ہیں
کہا رو کہ اکبر نے اے درد تھم جا
کے سینے سے بابا سناں کھینچتے ہیں
اکبر نے کہا رو کر اے درد ذرا تھم جا
بابا میرے سینے سے سناں کھینچ رہے ہیں
اے بہتے لہو رُک جا ہے واسطہ صغرا کا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
پٹی میرے بابا نے آنکھوں پہ نہیں باندھی
دی ہے کھلے ہاتھوں سے رن میں میری قربانی
اے دادا خلیل آو ہے وقت قیامت کا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
یثرب کی طرف آنکھیں ہر دم میری رہتی ہیں
اب وقت بہت کم ہے سانسیں بھی اُلجھتی ہیں
قاصد میری صغرا کے جلدی سے ذرا آجا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
اکبر کی گزارش ہے للہ نہ رد کرنا
جب آپ کا شیوا ہے دنیا کی مدد کرنا
بابا کی مدد کرنے آجائیے اے دادا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
دیکھا نہیں جائے گا آنکھوں سے کبھی میری
تڑپوں گا اگر میں تو تکلیف انہیں ہو گی
اُلفت کا تقاضہ ہے لرزے نہ بدن میرا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
ارمان جو دل میں ہے دل میں ہی نہ دفنا دے
ایسا نہ ہو زینب کو جا کر کوئی بتلادے
پیاری پھوپھی اماں سے برداشت یہ نہ ہوگا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
مرنے کا نہیں ہے غم ،غم ہے تو بس اتنا ہے
دروازہ پہ مدت سے بیٹھی ہوئی صغرا ہے
سن کر یہ خبر شاید مر جائے گی وہ دُکھیا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
کہتا تھا تکلم وہ ہمت جو میری ہوتی
خود اپنے ہی ہاتھوں سے میں کھینچتا یہ برچھی
تکلیف نہیں اپنی ہے دردمجھے اسکا
بابا میرے سینے سے۔۔۔
اکبر نے کہا رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.