Akbar ne kaha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shadman Raza
اکبر نے کہا زخم کلیجے کا چھپا دو
اماں میری جیتی ہو تو ایک بار ملا دو
اماں نے یہ فرمایا تھا گھر لوٹ کے آنا
اس چاند سی صورت کو ہمیں پھر سے دکھانا
یاں خاک بسر ان کا پسر ہو گیا بابا
چہرہ تو میرا خون میں تر ہو گیا بابا
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
بہتر ہے چھپا دے میرے سینے کے نشان کو
حالانکہ کے خبر مل گیء ہو گی میری ماں کو
کہنا کے ہے بے حال یہ بیمار تمہارا
کرنے کو چلا آیا ہے دیدار تمہارا
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
اماں نے بڑے نازوں سے صدقہ بھی اتارا
دولہا کی طرح ہمیں نازوں سے سنبھالا
اکبر نہ کوئی تم پہ مصیبت خدا لاے
اے لال تمہیں رن سے سلامت خدا لاے
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
بابا یہ میرا خون تو کپڑوں سے ہٹا دو
اچھا تو مجھے دوسری پوشاک پہنا دو
غلطاں مجھے دیکھے گی اگر خوں کے وضو میں
کہہ دیں گی میرے دودھ کی خوشبو ہے لہو میں
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
دم ہاتھوں میں دے جاتا ہے جب گود کا پالا
پھر زندہ نہیں رہتی ہے وہ ماں شہ والا
یہ بار گراں اے میرے مولا نہیں اٹھتا
ماؤں سے جواں بیٹے کا صدمہ نہیں اٹھتا
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
گھر جانے کی حالت تو نہیں ایسی ہماری
وہ زخم لگا کاری کے دم لینا ہے بھاری
سر اونچا کیا آپ کا بتلاؤں گا بابا
اماں کے قدم چومنے گھر جاؤں گا بابا
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
کہنا کہ پسر آپ نے شبیر پہ وارا
مقبول کرے آپ کی قربانی کو زہرا
اماں ہو مبارک یہ بڑا کام ہوا ہے
زہرا کی کنیزوں میں تیرا نام ہوا ہے
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
لیلیٰ کے جواں لال کا اے شادماں نوحہ
تاعید حسینی سے رضا آپ نے لکھا
اللّٰہ رے مجلس میں بڑا جوش فغاں ہے
مطلب کے یہاں اور بھی ایک مرثیہ خواں ہے
اکبر نے کہا زخم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.