Akbar ne di sada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Farhan Ali Waris
اکبر نے دی صدا سینے میں ہے نیزہ
گھوڑے سے گر رہا ہوں بابا سنبھالنا
زخمی ہے کلیجہ ہے وقت مدد کا
گھوڑے سے گر رہا ہوں بابا سنبھالنا
سوکھی ہوی زبان ہے غلبہ ہے پیاس کا
اس حال میں کہاں تلک کرتا بھلا وغا
مجبور ہوں بابا اب وقت یہ آیا
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
بابا یہ زخم آپ سے دیکھا نہ جاے گا
نیزہ نکالتے ہوے منہ اپنا پھیرنا
ہے درد غضب کا دم ہونٹوں پہ آیا
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
ہاں یہ خبر قیام میں دینا نہ بابا جاں
مر جاۓ گی پھپھی میری مر جاۓ گی وہ ماں
ہے وقت قضا کا آجاؤ خدارا
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
کیا سخت امتحان ہے معلوم ہے مجھے
تنہا پسر کی لاش کو کیسے اٹھاییں گے
دے آپ کو خدا یہ صبر و حوصلہ
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
مجھ سے سوا ہے آپ کی لاچارگی پدر
تنہا گےء ہیں آپ ہی ہر ایک لاش پر
ہوتے اگر چچا تو میں نہیں کہتا
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
پہنچی اگر صدا میری صغرا کے کان تک
روے گی اس طرح بہن گر جاے گا فلک
وہ جی سکے گی کیا سن کر میری صدا
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
ہوتا ہوں آپ سے جدا مجبور و تشنہ کام
بابا قبول کیجئے یہ آخری سلام
یا شاہ دو سرا اب ہے سفر میرا
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
فرحان و مظہر عابدی کیسی ہے بیکسی
بوڑھا پدر اٹھاے گا میت جوان کی
پہنچے شہ ہدا سن کر یہ مرثیہ
گھوڑے سے گر رہا ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.