Akbar nahi aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sachay Bhai
اکبر نہیں آئے اصغر نہیں آئے
دن بیت گیا اب رات ہوئی دلبر نہیں آئے
ہم نامِ علی ہم شکلِ نبی
جُرا،ت تھی سوا غیرت تھی بڑی
لیکن جب مشکل آئی گھڑی
ماں دیتی رہی رو رو کے صدا
اکبر نہیں آئے ۔۔۔
کہتی تھی یہ بانو رو رو
للہ بُلا دو اصغر کو
کیا جانے کس عالم میں ہو
رن کو گئے باپ کے ہاتھوں پر
پھر گھر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے ۔۔۔
کیا گزری لال میرے تم پر
کچھ تو بولو جانِ مادر
کیا بات ہوئی رن میں سرور
لے کر تو گئے تھے ہاتھوں پر
لے کر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے ۔۔۔
تم پر تو ہے سب حال عیاں
پانی تھا کہاں جو دیتی ماں
اتنی سی بات پہ دے دی جاں
گھر سے گئے ایسے ہو کے خفا
مُڑ کر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے ۔۔۔
آجاؤ اے اصغر آجاؤ
مادر پر لال ترس کھاؤ
اک بار گلے سے لگ جاؤ
ممکن ہے لوٹ کہ پھر دلبر
مادر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے ۔۔۔
زخمی ہے گلا محبور ہو تم
بیٹا زخموں سے چُور ہو تم
اب میں سمجھی کیوں دور ہو تم
میں جان گئی اے لختِ جگر
کیونکر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.