Akbar ko sada deti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Sajid Jafri
اکبر کو صدا دیتی تھی ماں شعلوں میں گھر کر
کب آؤ گے اکبر
جاتے ہیں میرے سر سے ردا لے کے ستمگر
کب آؤ گے اکبر
گھبرای ہوی پھرتی ہے ماں خیمے کے اندر
بے مقنہ و چادر
اب آگ میں جلنے کو ہےگہوارہء اصغر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
ہر سمت سے شعلوں نے ہمیں گھیر لیا ہے
اور تیز ہوا ہے
آجاؤ کے جلنے کو ہے سجاد کا بستر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
ضد پر ہے طمانچوں کی وہ ہے نیزوں کی ضد پر
ہے شعلوں کی ضد پر
کانوں سے سکینہ کے کھنچے جاتے ہیں گوہر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
وہ حال ہے کس کو ہے خبر کون کہاں ہے
ہر سمت دھواں ہے
سکتے میں ہے زینب بھی کھڑی خیمے کے در پر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
خیموں میں دھویں کے سوا پاتی نہیں کچھ بھی
ملتا نہیں کوئی
ایک خیمے سے اک خیمے میں جاتی ہوں کھلے سر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
بیٹا میں ستمگاروں سے سر کیسے چھپاؤں
آخر کہاں جاؤں
اندر ہے لگی آگ عدو خیموں کے باہر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
گرتی ہے رہی خاک سے اٹھتی رہی لیلیٰ
ایک حشر تھا برپا
نوحہ تھا نوید اس کے لبوں پر یہ برابر
کب آؤ گے اکبر
اکبر کو صدا دیتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.