Akbar ka tha ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
اکبر کا تھا یہ نوحہ صغرا معاف کرنا
دم ٹوٹتا ہے میرا صغرا معاف کرنا
زخموں کے درمیاں ہوں لمحوں کا میہماں ہوں
کیسے نبھاؤں وعدہ صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
کیا حال دل سناؤں آؤں تو کیسے آؤں
برچی میں ہے کلیجہ صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
بے حال ہو چکا ہوں ہر آس کھو چکا ہوں
مت انتظار کرنا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
اک حشر کا سماں ہے سہرا دھواں دھواں ہے
آنکھوں میں ہے اندھیرا صغریٰ کو معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
تو منتظر وہاں ہے بھای تیرا یہاں ہے
ہر خواب ہے ادھورا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
منظور تھی شہادت پای نہ اتنی مہلت
ملنے بھی آ نہ پایا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
قرآں کی روشنی سے ملتا تھا جو نبی سے
اب بھول جا وہ لہجہ صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
اچھا ہے دور تو ہے قاسم لہو لہو ہے
مہندی ہے اور نہ سہرا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
عمو کو رو رہے ہیں بینای کھو رہے ہیں
بابا ہیں بے سہارا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
اصغر کو پا سکوگی جھولا جھلا سکوگی
لگتا نہیں ہے ایسا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
عامر بپا ہے محشر شہ سن رہے ہیں نیر
اور کہہ رہا ہے بیٹا صغرا معاف کرنا
اکبر کا تھا یہ نوحہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.