Akbar huwe jawan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Afzal Mirza
اکبر ہوے جواں جو بچپن گزار کے
لیلیٰ یہ سمجھی آے ہے اب دن بہار کے
یہ کب خبر تھی آے گی پردیس میں قضاء
ارمان نہ ہونگے پورے دل سوگوار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
اکبر کو راس آیا نہ اٹھارواں برس
لوٹا خزاں نے دور میں فصلیں بہار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
حسن جوانیء علی اکبر کو دیکھیےء
لیلیٰ سرہانے بیٹھی ہے ذلفیں سوار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
ہمشکل مصطفیٰ پہ بھی آیا نہ کچھ ترس
ابنِ انس نے قتل کیا نیزہ مار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
برچھی کا پھل ہے سینے میں ہچکی میں موت کی
شہ کو سلام کرتے ہیں اکبر پکار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
لیلیٰ کے دل میں رہ گیا ارمان بیاہ کا
بیٹھی ہے غم رسیدہ مقدر سے ہار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
لاے حسین خیمے میں اکبر کی لاش جب
ماں دیکھ کر تڑپنے لگی چیخ مار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
کبرا کا یہ بیان تھا مادر سے بار بار
بہنوں کو دے دو بھای کا صدقہ اتار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
افسوس تین روز کے پیاسے ہوے شہید
کمبلا گےء ہیں ہونٹ میرے گلزار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
ماں کی لحد پہ آؤ گے پڑھنے کو فاتحہ
بیٹھو گے تم قریب ہمارے مزار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
مدت سے دل میں ماں کے تمنا تھی میرے لال
شادی تیری رچاؤں گی صدقہ اتار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
بعد حسین اہلِ حرم ہے برہنہ سر
ظالم رداییں لے گےء سر سے اتار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
بس آخری یہ دل کی تمنا ہے اے قمر
روضے پہ جلد پہنچے شہ نامدار کے
اکبر ہوے جواں جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.