Baba shaam aagaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Mir Rehan Abbas
عزاداران امام حسین
علی کی شیر دل بیٹی زینب کبریٰ
بازاروں میں حسین کے بعد
در بدر پھرای گیء
عباس کے بہن کو جب خبر ملی
بازار شام آگیا
بازار شام کا ہجوم
تماشائیوں کا ہجوم
علی کی بیٹی نے نجف کی طرف رخ کیا
بے ساختہ بابا علی کو آواز دی
بابا بابا ارے بابا
ہو گیء بے ردا وقت کیسا پڑا
سر کھلا ہے میرا بابا شام آ گیا
کون ہے اب میرا اے میرے بابا جاں
قید ہو بے خطا بابا شام آ گیا
آپ کو ہے خبر کتنی حیران ہوں
جاؤں گی کس طرح میں پریشان ہوں
بھیڑ ہے ہر طرف اور میں ننگے سر
آگیء بے ردا بابا شام آ گیا
ہو گیء بے ردا۔۔۔
بے کفن بھای کو چھوڑ کر آ گئ
بھای ایسا کہ تھا جو میری زندگی
جسم کربل میں ہے اور نیزے پر سر
بھای کا ہے چڑھا بابا شام آ گیا
ہو گیء بے ردا۔۔۔
کس سے جاکے بھلا حال دل میں کہوں
بابا امداد کو اب صدا کس کو دوں
قتل رن میں ہوے ہاے شیر میرے
جن کا تھا آسرا بابا شام آ گیا
ہو گیء بے ردا۔۔۔
دل میں حسرت تھی جو پوری ہو نہ سکی
شادی اکبر کی کب ہاے زینب نے کی
دل پہ کھاے سناں مر گیا نوجواں
دولہا بن نہ سکا بابا شام آ گیا
ہو گیء بے ردا۔۔۔
غیرت سیدہ میں ہوں بنت علی
مجمعہء عام میں آج ہوں میں کھڑی
دیکھ کر بے ردا کیوں نہ بھای میرا
خون روے بھلا بابا شام آ گیا
ہو گیء بے ردا۔۔۔
ہر محب علی اس گھڑی رو دیا
جب کہ عمران نے نوحہ دانش پڑھا
شام میں آ گیء آپ کی لاڈلی
دو مجھے حوصلہ بابا شام آ گیا
ہو گیء بے ردا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.