Ab laut jao baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
خیمے سے رن کے لئے جب علی اکبر نکلے
پیچھے بیٹے کے جگر تھام کے سرور نکلے
اکبر پکارے رو کر اب لوٹ جاؤ بابا
بولے یہ شہ تڑپ کر میں کیسے لوٹ جاؤں
ہاے بابا ہاے بابا
ہے دھوپ آگ جیسی سایہ یہاں نہیں ہے
ہو تین دن پیاسے جلتی ہوئی زمین ہے
پیدل چلو گے کیوں کر اب لوٹ جاؤ بابا
ہاے بیٹا ہاے بیٹا
یہ تو فقط زمین ہے گر آگ کا ہو دریا
چلتا رہوں گا پیدل چاہت میں تیری بیٹا
ہم صورت پیمبر میں کیسے لوٹ جاؤں
ہاے بابا ہاے بابا
سر پر مصیبتوں کا یہ آسمان کب تک
بابا محبتوں کا یہ امتحان کب تک
سینے میں دل ہے مضطر اب لوٹ جاؤ بابا
ہاے بیٹا ہاے بیٹا
اس امتحان کی عظمت تم جانتے نہیں ہو
اولاد کی محبت تم جانتے نہیں ہو
گردش میں ہے مقدر میں کیسے لوٹ جاؤں
ہاے بابا ہاے بابا
سیلاب آنسوؤں کے بہنے سے فائدہ کیا
یوں میرے پیچھے چلتے رہنے فایدہ کیا
جزبات کو بھلا کر اب لوٹ جاؤ
ہاے بیٹا ہاے بیٹا
اہل و عیال رکھتے گھر کو سنبھالے ہوتے
اے کاش تم بھی بیٹا اولاد والے ہوتے
چلتا ہے دل پہ خنجر میں کیسے لوٹ جاؤں
ہاے بابا ہاے بابا
جو کچھ ہے فرض میرا اس کو نبھا رہا ہوں
میں دین حق کے خاطر میداں میں جا رہا ہوں
صبر و رضا کے پیکر اب لوٹ جاؤ بابا
ہاے مولا ہاے ہاے مولا
اے عامر اور فقری تھا حشر کا نظارہ
دل تھام کے جو رن میں شبیر نے پکارا
اے میرے لال اکبر میں کیسے لوٹ جاؤں
اکبر پکارے رو کر اب لوٹ جاؤ بابا
بولے یہ شہ تڑپ کر میں کیسے لوٹ جاؤں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.