Ab aankhein khol
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جب سنی شاہ نے آواز جواں بیٹے کی
لاش پر آ کے یہ فرمانے لگے سبط نبی
اب آنکھیں کھول دو اکبر سرہانے آ گیا بابا
ضعیفی میں جواں لاشہ اٹھانے آ گےء بابا
گزر جاییں گے ہم اس امتحاں سے یا علی کہہ کر
نکل جاے گی یہ برچھی نہ گھبرانا میرے دلبر
تمہارا ہاتھ سینے سے ہٹانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
انہوں نے کیا سمجھ رکھا تھا اکبر بے سہارا ہے
اشارے سے بتا دو کس نے\ کس نے تم کو مارا ہے
الٹ کر آستیں محشر\ اٹھانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
چلی آی تھی آدھے راستے تک ثانیء زہرا
بڑی مشکل سے بھیجا ہے قسم دے کر تیری بیٹا
بہن کیسے تڑپتی ہے بتانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
کہا تھا کسی نے سینے میں تمہارے توڑ کر نیزہ
یہ منظر دیکھ کر شبیر زندہ رہ نہ پاے گا
خبر کر دو اسے برچھی چھڑانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
لڑے نہ دیر تک تھک تو گےء ہونگے میرے دلبر
مجھے مت روکنا ہر گز تمہیں میری قسم اکبر
تمہارے چاند سے بازو دبانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
اٹھاتا دھوم سے میت اگر ہوتا مدینے میں
کفن میں دے نہیں سکتا یہی ہے درد سینے میں
عمامہ تم کو نانا کا اڑھانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
جو روتا دیکھتی مجھکو تڑپ جاتی میری مادر
میں کھل کر رو نہیں پایا محمد کے جنازے پر
جو آنسوں رہ گےء تھے وہ بہانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
نظر کیسے لگے گی اب بدن سانسوں سے خالی ہے
کلای سے تمہاری کالی ڈوری کھلنے والی ہے
پھپھی کی آخری منت بڑھانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
نظر آ جائے تم کو بہن ہے اب کہاں بیٹا
اٹھو دیکھو ہماری انگلیوں کے درمیاں بیٹا
تمہیں صغرا کی تنہائی دکھانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
پڑھی ناد علی لے کر چلے شہ لاشہء اکبر
تکلم آی پہلو سے صدائے فاتح خیبر
میرے بیٹا تیری ہمت بڑھانے آ گیا بابا
اب آنکھیں کھول دو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.