Aap jo dil pe sina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
جو حال دل کا ہے نہ سنو گے حسین سے
آپ جو دل پہ سناں کھا کے گزر جایینگے
ہم جو مرتے بھی نہ ہوییں گے تو مرجاینگے
جانتا ہوں کہ شجاعت ہے وراست تیری
اپنے دادا کی طرح سے ہے طبیعت تیری
تم نہ جانو گے مگر باپ کی حالت اکبر
کیسے دے دوں تمہیں مرنے کی اجازت اکبر
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
نور جاتا ہے تیرے ساتھ میری آنکھوں کا
کچھ نظر آتا نہیں مجھکو ابھی سے بیٹا
جو گیا ساتھ تیرے لوٹ کے نہ آے گا
آپ کے ساتھ میرا دل بھی چلا جاے گا
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
یہ ہی دستور زمانے کا رہا ہے دلبر
باپ مرتا ہے تو میت کو اٹھاتا ہے پسر
تم دیےء جاتے ہو ہم کو غمِ تازہ اکبر
ہم سے اٹھے گا کہاں تیرا جنازہ اکبر
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
آپ کو برچھیاں کھانے کی بڑی جلدی ہے
جانے کیوں جان سے جانے بڑی جلدی ہے
ٹہرو ٹہرو کے زرا کارے عبادت کرلوں
آخری بار میں نانا کی ذیارت کرلوں
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
رن میں اس بات کا احساس میری جان رہے
لاکھ ہو جوش وغا پھر بھی تمہیں دھیان رہے
برچھی والوں پہ نظر اپنی جماے رکھنا
اپنے سینے کو میرے لال بچاے رکھنا
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
ایک ماں ہے کہ جسے سوگ منانا ہے تیرا
اک بہن ہے کہ تیرا دیکھ رہی رستہ
ایک تم ہو کہ جسے جان لٹانی ہے ابھی
اک ہم ہیں کہ تیری لاش اٹھانی ہے ابھی
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
سب سے انمول خزینہ ہو میرے سینے کا
ہو سبب آپ میرے لال میرے جینے کا
سارے عالم میں رہے اونچا وقار حیدر
سو پسر ہوتے تو کر دیتا نثار حیدر
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
اپنے مولا کی عطاؤں سے کمی کوئی نہیں
بس رضا اک تمنا ہے میرے دل میں مکیں
میری محنت کی مجھے بس یہ جزا دے مولا
جب میرا نوحہ سنے مجھکو دعا دے مولا
آپ جو دل پہ سناں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.