Aao ali akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Anj. Masoomeen
گرتا ہے پدر رن میں سنبھالو علی اکبر
آؤ علی اکبر آؤ علی اکبر
زخموں سے میرے خاک چھڑاؤ میرے دلبر
آؤ علی اکبر آؤ علی اکبر
فرقت میں تیری شام و سحر کرتی ہے گریہ
یہ حال ہے اسکا
بتلاؤ کہ اب کیسے جیےء گی تیری مادر
آؤ علی اکبر۔۔۔
اٹھارہ برس جس نے تجھے لاڈ سے پالا
بچوں سے ذیادہ
سر پیٹتی ہے غم میں تیرے زینب مضطر
آؤ علی اکبر۔۔۔
ہر آن تیری یاد میں صغریٰ کا ہے نوحہ
کب آئیں گے بھیا
تکتی ہے مدینے میں تیرا راستہ خواہر
آؤ علی اکبر۔۔۔
جیتا تھا تجھے دیکھ کے ہر پل میرے جانی
اے یوسف ثانی
اب شکل دم نزع دکھا دو میرے دلبر
آؤ علی اکبر۔۔۔
گھیرے ہے ستمگار پدر کس کو پکارے
تم چھوڑ سدھارے
اب پاس نہیں کوئی بھتیجا نہ برادر
آؤ علی اکبر۔۔۔
پیری میں جواں لال کی میت کو اٹھانا
بچوں کو بلانا
فرقت تیری گزری ہے بہت شاخ پدر پر
آؤ علی اکبر۔۔۔
نوحہ غمِ شبیر میں حیدر نے لکھا ہے
لب پر یہ دعا ہے
مقبول یہ ہو جاے براے علی اکبر
آؤ علی اکبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.