Aankhein taras gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر
لیلیٰ کے لب پہ ہر دم رہتا تھا ایک نالہ
وہ تھا تو اس کے دم سے گھر میں تھا اک اجالا
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر۔۔۔
اٹ جائیں گے وہ گیسو خاک میں لہو میں
یہ دن بھی دیکھنے تھے سہرے کی آرزو میں
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر۔۔۔
پھر عید آئی سب نے پہنے نئے لبادے
آئے ہیں پلٹ کر امت کے شہزادے
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر۔۔۔
خورشید سا وہ چہرہ رنگت میں تھا سنہرا
پلکوں کی چلمنوں پر تھا ابرو کا پہرہ
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر۔۔۔
سنتے ہیں اس کا چہرہ سب خوں میں بھر گیا تھا
کہتے ہیں اس کے دل میں نیزہ اتر گیا تھا
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر۔۔۔
زینب سے ہو کے رخصت جب رن کو وہ چلا تھا
ہر کوئی بڑھ کے اس کے ماتھے کو چومتا تھا
آنکھیں ترس گئ ہیں اکبر کے دیکھنے کو
علی اکبر علی اکبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.