Aajao ali akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Munawar Ali
صغرا نے کہا روکر آجاؤ علی اکبر
دل لگتا نہیں گھر پر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر۔۔۔
ارماں ہے یہی دل میں سہرے میں تمہیں دیکھوں
جلدی سے پلٹ کے گھر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
تم کہہ کے گےء مجھ سے آؤنگا تمہیں ملنے
کیا بھول گئے جاکر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
ماں بہنیں پھپھی بھائی اصغر کی جدائی میں
مایوس ہے یہ خواہر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
کیا بعد قضاء ملنے آؤ گے مجھے بھیا
جاں ہے میری لبوں پر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
یادوں کے سہارے میں کچھ دیر کی مہماں ہوں
پردیس سے برادر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
ہے کون میرے سن کا میں جس سے کروں باتیں
اب کیا کرونگی جی کر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
کب تک میں بہاؤ نگی یادوں میں یونہی آنسوں
تنہائی میں برادر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
خواہر یہ تمہاری اب جاے تو کہاں جاے
آرام نہیں پل بھر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
رستہ میں تمہارا یوں دیکھوں گی بھلا کب تک
آجاؤ علی اکبر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
آشکوں کی جگہ خون اب آنکھوں سے ٹپکتا ہے
پلکیں ہیں لہو میں تر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
کہتی تھی نجف روکر آجاؤ میرے بھیا
ہو جائے منور گھر آجاؤ علی اکبر
آجاؤ علی اکبر
صغرا نے کہا روکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.