Aaja akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ارمان یہی ہوتا ہے
بیٹے کے لئے مادر کا
اک چاند سی دلہن آئے
بن جائے نصیب اس گھر کا
سوچا تھا یہ صغرا نے
مہندی رچاؤں گی
آجا اکبر تیرے سر پہ سہرا سجاؤں گی
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
میں یاد تجھے کرتی ہوں
چہرہ اشکوں سے دھو کر
دن رات تڑپتی ہوں میں
تیری یاد میں بیٹا رو کر
اک کرب مسلسل ہے دل میں
یہ درد جو ہر پل ہے دل میں
تو نہ آیا تو تیری قسم مر جاؤں گی آجا
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
ارمان یہی ہوتا ہے
بیٹے کے لئے مادر کا
اک چاند سی دلہن آئے
بن جائے نصیب اس گھر کا
اشکوں سے بناؤں گی سہرا
تیرے سر پہ سجاؤں گی سہرا
سوچا تھا یہ صغرا نے مہندی رچاؤں گی آجا
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
خود تجھکو بنائے دولہا
جنت سے حیدر آ کر
مسند بھی سجائے تیری
سلمان و ابوذر آ کر
جنت سے گل تر منگواوں
یوں سیج عروسی بنواوں
جتنے ارمان دل میں ہے وہ دکھلاؤں گی آجا
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
نبیوں کی قطاریں ہونگی
اور آگے محمد ہونگے
رضوان پڑھے گا سہرا
بہنوں کو نیگ ملیں گے
جنّت میں چراغاں بھی ہوگا
جس وقت بنے گا تو دولہا
پھولوں سے میں یہ سارا جہاں مہکاوں گی آجا
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
خیمے میں جو آیا لاشہ
ہمشکل پیمبر تیرا
امیدیں مٹی مادر کی
حسرت کا جنازہ نکلا
اس دل پہ ستم ہے فرقت کا
کچھ دوش ہے میری قسمت کا
بتلا مجھکو گھر کیسے لوٹ کے جاؤں گی آجا
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
فرحان بیاں اس غم کا
لفظوں میں نہیں ہو سکتا
فریاد ہے یہ مادر کی
مظہر نے لکھا جو نوحہ
کہتی تھی یہی رو کر مادر
ماں تجھ پہ فدا آجا اکبر
حاصل کیا پھر میں قبر میں جب سو جاؤں گی آجا
ہائے اکبر ہائے ہائے اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.