Yun halq se nawak
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Others
یوں حلق سے ناوک ٹکرایا
بے شیر کو دنیا مان گیء
ہنستا ہی رہا رونے والا
آخر کو ہنسی میں جان گیء
کچھ باپ کی خوشبو سی پای
نانا کی مہک سی کچھ آی
مقتل کے قریب آی بہن
بھای کا لہو پہچان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
گرتے ہوے پانی سے پوچھو
تھی روح وفا مشکیزے میں
اک بوندھ بھی جب باقی نہ رہی
عباس تمہاری جان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
زینب نے سنا دن ڈھلتے ہی
روتا ہے کوئی مقتل کے قریب
بیٹی سے بھلا کیا چھپ سکتی
وہ ماں کی صدا پہچان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
ہاتھوں کی رسن ڈھیلی نہ ہوی
دل کانپ گیا آنسوں برسے
کیا جانیےء کیا قسمت نے کہا
ماں ننھی لحد پہچان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
آخر کو سہم کر دریا نے
جلدی سے بھرا مشکیزے کو
عباس کے بگڑے تیور کو
جو موج تھی وہ پہچان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
شبیر کے سجدے کی عظمت
پستی میں ملک کے ہیں سجدے
اب آگے کوئی منزل ہی نہیں
کعبے کی بلندی جان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
عباس علی کا پرچم تھا
کس طرح سے پھیلا عالم میں
دشمن کی نظر بھی آخر کو
تلوار کا لوہا مان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
شبیر کی چوکھٹ تک آ کر
الفت نے جھکایا سر میرا
مرکز تو یہی ہے سجدے کا
اے فضل جبیں پہچان گیء
یوں حلق سے ناوک۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.