Ye madare asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Tableegh e Imamia
یہ مادرِ اصغر نے کہا خاک اُڑا کر
اصغر تجھے ڈھونڈوں میں کہاں دشت میں جا کر
ہے زخم گلے میں بھلا نیند آئے گی کیسے
آ جائو سُلا دوں تمہیں سینے سے لگا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
سناٹا ہے مقتل میں اندھیرا بھی بہت ہے
ایسے میں میری جاں کہاں رہ گئی جا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
کیوں آتے نہیں لال میرے گود میں میری
کیا ملتا ہے اس درد کی ماری کو رُلا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
پانی تو نہیں اشکوں سے منہ صاف کروں گی
اس چاند سے چہرے پہ لگی خاک ہٹا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
پوشاک بدلوائوں گی سلجھائوں گی زُلفیں
ارمان سے دیکھوں گی تمہیں دولہا بنا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
تم رہ گئے مقتل میں خیال آیا نہ تم کو
ماں کس کو سلائے گی کلیجے سے لگا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
بے مکھنا و چادر ہوں حیا آتی ہے ورنہ
میں خود ہی تمہیں ڈھونڈتی میدان میں آ کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
الفاظ یہ نوحے کے نہیں لکھے ہیں گوہر
لایا ہوں جگر پاروں کو کاغذ پہ سجا کر
یہ مادرِ اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.