Ya baabe hawaij
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mesum Abbas
یا باب حوایج یا باب حوایج
چھوٹے حضرت کے بھتیجے چھوٹے شہزادے میرے
چھوٹے شہزادے میرے باب حوایج اصغر
پوری کر دو یہ دعا میری حاجت ہو روا
ختم ہو غم کا سفر
چھوٹے شہزادے میرے باب حوایج اصغر
تیرے جھولے کو بنایا ہے وسیلہ مولا
آنسوؤں سے تجھے لکھتے ہیں عریضہ مولا
بس حقیقت ہے یہی مولا ممکن ہے سبھی
آپ چاہیں ہو اگر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
چھ محرم کو جو اٹھا ہے تمہارا جھولا
منتظر رہتے ہیں اس دن کے لیےء اہلِ عزا
مانگتے ہیں یہ دعا کر دے اولاد عطا
میرے مولا کے پسر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
گروی کرتے ہیں یوں بچوں کو تیرے جھولے سے
ڈوریاں باندھ کے کرتے ہیں حوالے تیرے
ہے ضمانت میں تیری ماتمی بچے سبھی
ان پہ رکھیےء گا نظر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
جو جھلاتی ہے عزاخانوں میں جھولا خالی
جھولیاں رکھنا نہ ان ماؤں کی مولا خالی
ایسی اولاد ملے نوکری تیری کرے
اتنا احسان تو کر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
پای فطرس نے جو شبیر کے جھولے سے شفا
تیرا گہوارہ بھی کرتا ہے زمانے کو عطا
اے سقی ابنِ سقی چھ مہینے کے علی
ہے سقی آپ کا گھر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
چاہے کمسن ہو مگر بھای تو ہوتا ہے بھرم
سر پہ بہنوں کے رہے بھائی سلامت ہر دم
کیجےء اپنا کرم ہے سکینہ کی قسم
باغ زہرا کے شجر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
حوصلہ ہم کو بھی کر دے وہی مشکل میں عطا
ازم جو تو نے دکھایا تھا سر کربوبلا
تیر گردن پہ لگا تو دیےء اہلِ جفا
آپ روے نہ مگر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
با خدا میثم و سلمان عقیدہ ہے یہی
اپنے عمو کی طرح باب حوایج تم بھی
ہم تمہارے نوکر تم سے مانگے نہ اگر
پھر بھلا جاییں کدھر باب حوایج اصغر
چھوٹے شہزادے میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.